پاکستان

جیو نے خلیل قمر سے معاہدہ ختم کر دیا

مارچ 5, 2020

جیو نے خلیل قمر سے معاہدہ ختم کر دیا

پاکستان میں عورت مارچ کے ہنگامے کے دوران جیو نیٹ ورک نے ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر سے معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں جیو نیٹ ورک نے کہا ہے کہ خلیل الرحمان قمر کے ساتھ چار ڈرامہ سیریل اور ایک فلم کے سکرپٹ لکھنے کے معاہدے کو معطل کیا جا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرامہ نویس صرف جیو نیٹ ورک سے منسلک نہیں اور یہ کہ ان کو اپنے رویے پر معافی مانگنا ہوگی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے