پاکستان24 عالمی خبریں

کورونا: مسجد الحرام کو خالی کرا لیا گیا

مارچ 5, 2020 < 1 min

کورونا: مسجد الحرام کو خالی کرا لیا گیا

Reading Time: < 1 minute

سعودی عرب میں حکام نے مسلمانوں کے مقدس ترین شہر مکہ میں مسجد الحرام سے زائرین کو باہر جانے کی ہدایت کی ہے۔

حکام کے مطابق مملکت میں کورونا وائرس کا دوسرا مریض سامنے آنے کے بعد حفاطتی اقدامات کرتے ہوئے کعبے کے طواف میں مصروف زائرین سے جگہ خالی کرنے کی درخواست کی گئی۔

حکام کے مطابق مطاف میں صفائی اور سپرے کیا جا رہا ہے۔

ظہر کی نماز کے بعد مطاف کو خالی کرایا گیا تاکہ جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اپنے شہریوں اور غیر ملکیوں پر عمرے کی پابندی عائد کر چکا ہے تاکہ وبا کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق چین سے نکلنے والا کورونا وائرس دنیا کے 81 ملکوں تک پھیل چکا ہے اور اس سے ایک لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتیں تین ہزار 300 سے بڑھ گئی ہیں۔

چین، ایران اور اٹلی میں کورونا سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔

امریکہ میں بھی گیارہ افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے