ہنسانے والے امان للہ بھی گزر گئے
پاکستان کے معروف تھیٹر آرٹسٹ امان اللہ لاہور کے ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔
آخری عمر میں امان اللہ نے سٹیج ڈرامے کے بجائے نجی ٹی وی چینلز کے کامیڈی شوز میں کام کیا۔
پاکستان میں تھیٹر، کامیڈی اور جملے بازی میں امان اللہ ایک بڑا سمجھے جاتے تھے۔
وزیراعظم عمران خان نے امان اللہ کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

