پاکستان

اسلام آباد: ایئرپورٹ پر 72 ہزار ماسک برآمد

مارچ 6, 2020

اسلام آباد: ایئرپورٹ پر 72 ہزار ماسک برآمد

اسلام آباد ایئر پورٹ پر کسٹم عملہ نے 72ہزار ماسک بنکاک اور قطر سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،700کلو وزنی ماسک قبضے میں لے کر مسافروں کو سفر کی اجازت دے دی گئی۔

جمعے کو نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم عملے کی کارروائی میں ماسک کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی۔

کسٹم حکام کے مطابق میڈیکل ماسک تین مسافروں کے سامان سے چیکنگ کے دوران برآمد کئے گئے، ماسک مختلف کارٹنز میں چھپائے گئے تھے جن کا مجموعی وزن700کلو ہے۔

قبضہ میں لئے گئے ماسک کی مجموعی تعداد 72ہزار ہے۔

کسٹم حکام کے مطابق ماسک بنکاک اور قطر کے دارالحکومت دوحہ لے جائے جا رہےتھے۔

کسٹم عملہ ماسک قبضہ میں لینے کے بعد تینوں مسافروں آصف،توقیر،اور مشتاق کو سفر کی اجازت دے دی، تینوں مسافر غیرملکی ایئرلائنز کے ذریعے بیرون ممالک روانہ ہو گئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے