متفرق خبریں

ہم بھی عورتوں کے دن مارچ کریں گے: علما

مارچ 6, 2020

ہم بھی عورتوں کے دن مارچ کریں گے: علما

اسلام آباد میں مختلف مکاتب فکر کے علماء نےحکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عورت مارچ پر پابندی لگائی جائے اور معلوم کیا جائے کہ ان این جی اوز کو فنڈنگ کون کر رہا ہے۔

”آزادی کی آڑ میں بے حیائی کو پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایک اسلامی ملک میں جس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔“

اسلام آباد میں جمعیت اہلسنت والجماعت اسلام آباد کے زیر اہتمام مختلف مکاتب فکر کی مذہبی جماعتوں اور علماء کرام کے مشترکہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں پیر عزیرالرحمان، مولانا عبدالظہور علوی، حافظ مقصود اور دیگر نے کہا کہ ”آج کل میرا وجود میری مرضی کے نعرے لگائے جارہے ہیں۔ ہم عورتوں کے حقوق کے علمبردار ہیں لیکن پاکستان جیسے اسلامی ملک میں یہ لوگ چاہتے ہیں نکاح ختم ہوجائے۔ کل ہر گھر میں میاں بیوی کی لڑائی ہوگی۔“

انہوں نے کہا کہ اگر ریفرنڈم کرالیں تو معلوم ہو گا کہ یہ چند آزاد خیال خواتین ہیں۔

علما نے کہا کہ بعض خواتین طلاق لینے کے بعد جو کچھ کررہی ہیں اس کے لیے وہ یورپ جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بے حیائی کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے اور عورت مارچ کے خلاف پرامن احتجاج کریں گے۔ ”ہم عورت مارچ کی بھر ہور مذمت کرتے ہیں۔ حکومت سے بھی اپیل ہے کہ عورت مارچ کا سدباب کیا جائے۔“

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے