متفرق خبریں

اسلام پھیلانے کے لیے شوبز چھوڑ دیا

مارچ 7, 2020

اسلام پھیلانے کے لیے شوبز چھوڑ دیا

 

پاکستان میں ایک اور اداکار مولانا طارق جمیل کی تبلیغ سے متاثر ہوئے ہیں اور انہوں نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ کر تبلیغ پر نکلنے کا اعلان کیا ہے۔

فیروز خان نامی آرٹسٹ نے ٹوئٹر پر اپنے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میرے مداح میری طرف سے بیان کے منتظر تھے۔ میں صرف اسلام کے بتائے ہوئے راستے پر چلوں گا اور اپنی خدمات اسی کے لیے وقف کر دوں گا۔‘

اس سے قبل فیروز خان کی اہلیہ نے فروری میں سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ ان کے شوہر دین کی راہ میں نکل گئے ہیں اور اس پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔

یاد رہے کہ اداکار حمزہ علی عباسی نے شوبز انڈسٹری کو کچھ عرصے کے لیے چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ حمزہ علی عباسی نے اعلان کیا تھا کہ وہ اسلام کا پیغام پھیلانے کے لیے شوبز چھوڑ رہے ہیں۔

مسٹر عباسی نے انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذہب سے اپنا تعلق مضبوط کرنے کے لیے یہ اقدام اُٹھایا ہے اور مذہب کے دائرے میں رہتے ہوئے کسی نئے پروجیکٹ میں نظر آئیں گے۔ تاہم اس اعلان کے تین ماہ بعد انہوں نے کہا کہ کنارہ کشی کا مطلب یہ نہیں کہ انہوں نے شوبز کو مکمل چھوڑ دیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے