دنیا بھر میں تیل مارکیٹس کریش کر گئیں
عالمی وبا کورونا کے اثرات نے دنیا کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ایئر لائنز اور دیگر صنعتیں بند ہونے خام تیل کی مانگ میں کمی دیکھی گئی جس کے بعد مارکیٹس کریش کر گئی ہیں۔
سنگاپور ٹریڈنگ کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی ویمتوں میں تاریخی 25 فیصد کمی دیکھی گئی ہے اور فی بیرل خام تیل 30 اور 34 ڈالر میں مل رہا ہے۔
پاکستان میں پیر کی صبح سٹاک ایکسچینج کاروبار کھلنے پر کریش کر گئی جس کی وجہ سے ایک گھنٹے کے لیے بند کرنا پڑا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس پہلے ایک گھنٹے میں ہی 2291 پوائنٹس گرا جس کی وجہ سے مارکیٹ کو 36 ہزار سے نیچے جانے پر بند کیا گیا۔
جاپان، امریکہ اور کینیڈا میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد معاشی بحران سر اٹھا رہا ہے۔

