پاکستان

بس دریائے سندھ میں گرنے سے 26 ہلاک

مارچ 9, 2020

بس دریائے سندھ میں گرنے سے 26 ہلاک

پاکستان کے شمالی علاقے میں قراقرم ہائی وے سے ایک مسافر بس دریائے سندھ میں گر گئی جس کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہو گئے۔

سکردو کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق مسافر بس راولپنڈی سے سکردو آ رہی تھی جب روندو کے مقام پر ایک موڑ کاٹتے ہوئے سینکڑوں فیٹ گہرائی میں بہنے والے دریائے سندھ میں چلی گئی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں مسافر بس کو دریائے سندھ کے پانی میں ڈوبا ہوا دکھایا گیا ہے۔

گلگت بلتستان کی حکومت کے ترجمان نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے