سینیٹ: اڑھائی ہزار میں سے 600 سوالوں کے جواب
سینیٹ کے پارلیمانی سال 2019/20 کی رپورٹ جاری کر دی گئی ۔ سینیٹ نے 12نجی بلز اور 19 حکومتی بلز منظور کیے ۔ 2ہزار 668 سوالات میں سے صرف 603 کے جواب آئے۔ 76 تحاریک التوا جمع ہوئیں ، صرف 4 پر بحث ہوئی ۔ بحث کی 386 تحاریک جمع کرائی گئیں صرف 27 پر بحث ہوئی ۔
صحافی نوشین یوسف کے مطابق سینیٹ نے کفایت شعاری مہم کے حوالے سے بیرون ملک دوروں ، کانفرنس اور سیمینار پر پیسے بچائے، جو چئیرمین سینیٹ کی نئی سرکاری رہائش گاہ کی تعمیر پر خرچ کیے گئے۔
سینیٹ میں 34 نجی بلز جمع کرائے گئے، 12 بلز سینیٹ نے منظور کیے۔ سینیٹر میاں عتیق شیخ نے سب سے زیادہ 8 بل جمع کرائے۔ سینیٹ نے رضا ربانی ، عینی مری کے 2، 2 بلز منظور کیے۔ سینیٹ نے حکومت کے 19 بلز منظور کیے، جن میں آرمی، ائیر فورس اور نیوی ایکٹ ترمیمی بلز، اور زینب الرٹ بل شامل ہیں۔ سینیٹ سیکریٹریٹ میں 288 قراردادیں جمع کرائی گئیں، 45 قراردادیں منظور ہوئیں۔
سینیٹ میں 2ہزار 668 سوالات میں سے صرف 603 کے جواب آئے ۔ سینیٹ سیکریٹریٹ میں بحث کی 386 تحاریک جمع کرائی گئیں صرف 27 پر بحث ہوئی ۔
سینیٹ میں 76 تحاریک التوا جمع ہوئیں ، صرف 4 پر بحث ہوئی ۔ سینیٹ میں 144 توجہ دلاؤ نوٹس جمع ہوئے ، صرف 9 پر وزراء نے جواب دیے ۔ سینیٹ میں 15 تحریک استحقاق جمع ہوئیں ، 3 کمیٹی کو بھیجی گئیں
کفایت شعاری مہم کے حوالے سے چئیرمین سینیٹ نے صرف دو سرکاری دورے کیے، جس کے اخراجات انھوں نے اپنی جیب سے ادا کیے ۔ سینیٹ نے کفایت شعاری مہم کے حوالے سے بیرون ملک دوروں ، کانفرنس اور سیمینار پر پیسے بچائے، بچائے گئے پیسے چئیرمین سینیٹ کی نئی سرکاری رہائش گاہ کی تعمیر پر خرچ کیے۔
سینیٹ کے 10 اجلاس منعقد کیے گئے ، تین مشترکہ اجلاس ہوئے ۔ سینیٹ میں سب سے زیادہ حاضری یکم اگست کو تھی جس دن 100 ارکان حاضر تھے ۔ سب سے کم حاضری 15 نومبر کو 55 تھی ۔

