متفرق خبریں

میر شکیل 12 دن کے ریمانڈ پر نیب کے حوالے

مارچ 13, 2020

میر شکیل 12 دن کے ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہور کی احتساب عدالت نے جنگ میڈیا گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کو 12 دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے۔

جمعے کو میر شکیل کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تو ان کے وکیل اعتزاز احسن نے گرفتاری کے طریقہ کار پر سوال اٹھائے۔

وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ میر شکیل کو گرفتار کر کے ڈی جی نیب اور چیئرمین نیب نے اپنی پالیسی کی خلاف ورزی کی، گرفتاری کا اختیار چیئرمین نیب کو حاصل ہے ڈی جی گرفتاری کاحکم نہیں دے سکتا۔

جج نے کہا کہ ڈی جی نے گرفتاری کا اختیار قانون سے لیا ہوا ہے۔ نیب کے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ڈی جی نیب کو اختیار حاصل کہ وہ ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ میر شکیل کہیں نہیں بھاگ رہے لیکن نیب نے ملزم کا موقف نہیں سنا اور گرفتار کر لیا، شاہد خاقان عباسی کو بھی نیب نے اس طرح گرفتار کیا۔

اعتزاز احسن نے بتایا کہ گزشتہ روز میر شکیل نیب کے سوالوں کے جواب لیکر گئے تھے، میر شکیل کیخلاف کارروائی دوبارہ سے قانون کے مطابق کی جائے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ نیب نے 28 فروری کو طلبی کا نوٹس دیا، میر شکیل نے کس طرح قانون کی خلاف ورزی کی، میر شکیل کا کاروبار ہے۔میر شکیل کو تنقید کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے