متفرق خبریں

سپین بھی لاک ڈاؤن ملکوں کی فہرست میں

مارچ 15, 2020

سپین بھی لاک ڈاؤن ملکوں کی فہرست میں

یورپ کے ملک سپین میں حکومت نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے شہریوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اٹلی کے بعد سپین لاک ڈاؤن کیا جانے والا یورپ کا دوسرا ملک ہے۔

وزیراعظم پیڈرو سانشز نے قوم سے خطاب میں کہا کہ سخت اقدامات اور مشکل فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ شہری صرف ضروریات خریدنے، کام پر جانے اور ہسپتال کے لیے گھر سے نکل سکتے ہیں، دوستوں کے گھروں پر رات کے کھانے کی اجازت نہیں۔

سپین کے وزیراعظم قوم سے خطاب کر رہے ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

سپین کے وزیراعظم کی اہلیہ کو بھی کورونا ہے اور ملک میں 183 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ چھ ہزار کے لگ بھگ متاثرین ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے