متفرق خبریں

کورونا: رکن صوبائی اسمبلی کی شادی ملتوی

مارچ 15, 2020

کورونا: رکن صوبائی اسمبلی کی شادی ملتوی

کورونا وائرس کے باعث حکمران جماعت تحرک انصاف کی خاتون رکن خیبر پختونخوا اسمبلی کی شادی کی تقریب موخر کر دی گئی۔

تحریک انصاف خیبر پختون خوا کی رکن انیتا محسود کے ولیمے کی تقریب اسلام آباد میں ہونا تھی۔

انیتہ محسود کی شادی کاروباری شخصیت تیمور نعیم کے ساتھ طے پائی ہے۔ 16 مارچ کو انیتہ محسود کی شادی کا اسلام اباد کے مقامی شادی ہال میں ولیمہ طے پایا تھا۔

انیتا کے والد علاؤلدین نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے شادی ہالوں کو بند کرنے کے نوٹیفیکشن کے بعد ولیمے کی تقریب کو منسوخ کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ خاندان کے علاوہ اعلی حکومتی، سیاسی اور سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ پارٹی لیڈرشپ کو بھی مدعو کیا تھا۔ مدعو کئے گئے مہمانوں کو معزرت کے ساتھ تقریب کے منسوخی کے پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے