پاکستان24 متفرق خبریں

پاکستان: چاروں صوبوں میں کورونا پھیل گیا

مارچ 16, 2020

پاکستان: چاروں صوبوں میں کورونا پھیل گیا

پاکستان کے چاروں صوبوں میں کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں اور کل تعداد 184 ہو گئی ہے۔

صوبہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں 15 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ پنجاب میں وائرس کا شکار افراد کی تعداد دو ہو گئی ہے۔

پیر کو سندھ حکومت نے تصدیق کی تھی کہ سکھر کے علاقے میں جتنے بھی افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ان میں سے آدھے کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

ادھر اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے پر گفتگو ہوئی۔

واضح رہے کہ اختتام ہفتہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں کورونا کے مسئلے پر فوجی حکام نے شرکت کر کے بریفنگ دی تھی۔

قبل ازیں ترجمان مرتضی وہاب نے بتایا تھا کہ تفتان سے سکھر آنے والے مزید 50 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

خیبر پختونخوا میں بھی جن افراد میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے وہ تفتان کے راستے ایران سے زیارات کے بعد واپس آئے ہیں۔

اتوار کو سندھ میں 19 جبکہ لاہور میں ایک مریض کی تصدیق ہوئی تھی۔

اس وقت سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 159ہو گئی ہے جبکہ ملک میں وائرس کا شکار افراد 184 ہو گئے ہیں۔

سندھ حکومت کے مطابق ایرانی زیارات سے سکھر آنے والے 291 افراد کو الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔ تفتان کے راستے آنے والے ان زائرین میں سے نصف کے کورونا نتائج مثبت آئے ہیں جبکہ دیگر کے ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے