پاکستان پاکستان24

”ووہان نہیں تفتان نے پھیلایا“

مارچ 17, 2020

”ووہان نہیں تفتان نے پھیلایا“

پاکستان میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی جس کی تصدیق کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے بھی کی مگر بعد ازاں واپس لے لی۔

قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ ایران سے آئے شخص کی ہلاکت لاہور کے میو ہسپتال میں ہوئی۔

سوشل میڈیا پر صارفین پاکستان کی حکومت کے اقدامات پر تنقید کر رہے ہیں۔ بعض صارفین نے لکھا ہے کہ توجہ ووہان سے پاکستانیوں کو واپس نہ لانے پر تھی مگر تفتان سے وائرس آ گیا۔

ادھر لاہور میں مرنے والے شخص کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اسے میو ہسپتال میں گزشتہ رات تشویش ناک حالت میں لایا گیا تھا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق حافظ آباد کا رہائشی مریض عمران گزشتہ دنوں ایران سے واپس لوٹا تھا۔ عمران کو 14 روز قرنطینہ میں بھی رکھا گیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق مریض عمران کو نزلہ، زکام اور سانس کی دشواری کا سامنا تھا۔

تاہم بعد ازاں کہا گیا کہ مریض کو جگر کا عارضہ لاحق تھا اور اس کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آیا ہے۔

پاکستان میں کورونا کے متاثرین کی کل تعداد 195 بتائی جا رہی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے