پاکستان پاکستان24

کورونا ٹیسٹ کے بغیر سفر پر پابندی

مارچ 17, 2020

کورونا ٹیسٹ کے بغیر سفر پر پابندی

پاکستان نے 21 مارچ 2020 سے پاکستانی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کا داخلہ کورونا وائرس ٹیسٹ کی مصدقہ منفی رپورٹ کی فراہمی سے مشروط کر دیا ہے۔

ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان کے مطابق اس بات کو لازم قرار دیا گیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافر نے اپنا ٹیسٹ پرواز سے  24 گھنٹے قبل کروایا ہو۔ 

دوسری جانب منگل کو وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان میں کسی بھی بین الاقوامی پرواز کی آمد پر کوئی پابندی نہیں تاہم کچھ ضروری اقدامات کا سرٹیفیکیٹ پیش کیے جانے کے بعد ہی مسافروں اور عملے کو اترنے کی اجازت دی جائے گی۔

ان کے مطابق پاکستان آنے والے مسافر کی ٹیسٹ رپورٹ میں مسافر کا نام اور پاسپورٹ نمبر شامل ہونا ضروری ہے۔ اس حوالے تمام ایئر لائنز کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان کے مطابق پاکستان کی حدود میں داخلے کی اجازت صرف اور صرف کورونا وائرس کی مصدقہ رپورٹ کی فراہمی کی صورت میں ہو گی۔ یہ شرط چار اپریل تک  برقرار رہے گی۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنا ہے۔ ٹیسٹ رپورٹ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم جمع کروانا بھی لازم ہے۔

”ملک کے تمام ہوائی اڈوں کے علاقائی روانگی پر مسافروں کی سکریننگ  کو لازم قرار دیا گیا ہے۔“

ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق 21 مارچ کی صبح پانچ بجے سے پاکستان کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر بین الاقوامی ہوائی آپریشن دوبارہ شروع ہو جائے گا۔ یہاں یہ واضح رہے کہ بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کو ملک کے تین بڑے ہوائی اڈوں تک محدود کر دیا گیا تھا۔ باقی بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر انتظامات کو بہتر بنانے کے بعد فلائٹ آپریشن کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ہوائی اڈوں پر مسافروں کو سوار کرنے سے قبل تمام جہازوں کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے سپرے کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

تمام ایئر لائنز کو اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو سرٹیفکیٹ جمع کروانا لازم ہو گا بصورت دیگر ہوائی جہاز کو اترنے کی اجازت نہیں دی

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے