پاکستان24 متفرق خبریں

کورونا سے گھبرانا نہیں: عمران خان

مارچ 17, 2020

کورونا سے گھبرانا نہیں: عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کورونا وائرس سے لڑنے اور اسے شکست دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھبرانا نہیں۔

انہوں نے ذخیرہ اندوزوں کو خبردار کیا کہ حکومت سخت کارروائی کرے گی۔

وزیراعظم نے تفتان میں ایران سے آنے والے زائرین کو قرنطینہ میں رکھنے اور سہولیات فراہم کرنے پر فوج اور بلوچستان حکومت کو خراج تحسین پیش کیا۔

عمران خان نے کہا کہ چین اور یورپ کی طرح لاک ڈاؤن نہیں کر سکتے کیونکہ لوگ بھوک سے مر جائیں گے۔

منگل کی رات سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’حکومت کے پاس شہروں کو لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز بھی آئی تھی، لیکن پاکستان کی وہ حالات نہیں جو امریکہ اور یورپ کے ہیں، یہاں غربت ہے اور ہم مشکل حالات سے نکل رہے ہیں، ہم سوچ رہے تھے کہ اگر شہر بند کر دیے تو ایک طرف لوگوں کو کورونا سے بچائیں گے تو دوسری طرف وہ بھوک سے مر جائیں گے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے