پاکستان میں کورونا سے دو ہلاک
پاکستان میں کورونا وائرس سے دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
بدھ کو رات گئے اسلام آباد کے کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے پشاور میں دوسری ہلاکت کی تصدیق کی۔
سینٹر کے مطابق عبدالفاتح نامی مریض حال ہی میں دبئی سے واپس آیا تھا۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ عبدالفاتح لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج تھا اور اس کی عمر 36 سال جبکہ ہنگو کا رہائشی تھا۔
اس سے قبل پہلی ہلاکت کی سرکاری تصدیق خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور جھگڑا نے کی تھی۔
ان کے مطابق مردان میں کرونا وائرس کے مریض سعادت خان کی وفات ہوئی۔

سعادت خان نامی مریض کا تعلق منگاہ سے تھا اور ان کی عمر پچاس سال تھی جو ایک ہفتہ قبل سعودیہ سے مردان آئے تھے۔ ان کا ٹیسٹ ریزلٹ آج موصول ہوا تھا۔
مریض کو مردان میڈیکل کمپلیکس میں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا۔

