پاکستان

لاک ڈاؤن توڑتے سینکڑوں شہریوں کا مظاہرہ

مارچ 20, 2020

لاک ڈاؤن توڑتے سینکڑوں شہریوں کا مظاہرہ

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں کورونا لاک ڈاؤن کے خلاف سینکڑوں مشتعل شہری باہر نکل آئے۔

کورونا سے پاکستان میں ہونے والی پہلی ہلاکت والے گاؤں منگاہ میں مکینوں نے جبری لاک ڈاون ختم کرتے ہوئے حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔

مردان پولیس کے مطابق مشتعل افراد گھروں سے نکل آئے جن کو روکنے کے لیے بھاری نفری موقع پر پہنچی۔

عوام کے مشتعل ہونے کی وجہ روزمرہ اشیا کا ناپید ہونا بتایا جاتا ہے۔

مردان کے علاقے مسلم اباد کے مکینوں نے سہولیات نہ ہونے کی بنا لاک ڈاؤن ختم کیا اور کہا کہ بدھ سے گھروں میں قید کردیا ہے کوئی سہولت نہیں دی گئی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم مزدور لوگ ہیں نہ راشن دیا جارہا ہے اور نہ مزدوری کیلئے باہر نکلنے کی اجازت دی جارہی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے