پاکستان

پاکستان میں ایک اور ہلاکت، شہر لاک ڈاؤن

مارچ 22, 2020

پاکستان میں ایک اور ہلاکت، شہر لاک ڈاؤن

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا سے ایک خاتون ہلاک ہو گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ محمود خان کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والی خاتون کا تعلق پاڑپہ چنار سے تھا اور ڈیرہ اسماعیل خان میں زیر علاج تھیں اور وہ تفتان سے صوبے میں آئی تھیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔

مشیر اطلاعات نے بتایا کہ اس وقت صوبے میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 170 ہے۔

اجمل وزیر کے مطابق نئے مثبت کیسز میں سے پانچ کا تعلق مردان کے اس علاقے سے ہے جہاں چند دن پہلے کورونا وائرس سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے