پاکستان

قطر، ابوظہبی میں پھنسے پاکستانی واپس

مارچ 23, 2020

قطر، ابوظہبی میں پھنسے پاکستانی واپس

ابوظہبی اور قطر کےایئرپورٹس پر پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا ہے۔

ابوظہبی ایئرپورٹ پر پھنسے 150 جبکہ دوحہ ایئرپورٹ سے 72 پاکستانی خصوصی پروازوں کے ذریعے پیر کی رات اسلام اباد ایئرپورٹ پہنچے۔

پاکستان میں بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کی معطلی کے بعد قطر ایئرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں کی اپیل پر حکام نے خصوصی اجازت دی تھی۔

حکومت پاکستان نےدوحہ ایئرپورٹ پر پھنسے 72 پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا تھا۔ ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان کے مطابق دوحہ ایئرپورٹ سے پاکستانیوں کو قطر ایئرلائنز کی خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد لایا گیا۔

قطر ایئرلائنز کی خصوصی پرواز مسافروں کو لے کر رات ایک بج کر 40 منٹ پر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی۔ وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق قطر سے آنے والے پاکستانی شہریوں کی ایئرپورٹ پر سکریننگ بھی کی گئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے