ٹرمپ کی دوائی کھانے سے امریکی ہلاک
Reading Time: < 1 minuteامریکی ریاست ایریزونا میں اس وقت ایک پچاس سالہ شخص ہلاک اور اس کی اہلیہ کی حالت تشویش ناک ہوگئی جب انہوں صدر ٹرمپ کی تجویز کردہ ملیریا کی ادویات استعمال کیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے دو دن قبل کہا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف ملیریا کے خاتمے کی دوائی کھانا مؤثر ہے۔
ٹائم میگزین کے مطابق ایریزونا کے علاقے فونیکس میں میاں بیوی نے کلوروقوئن فاسفیٹ کی گولیاں کھائیں جس کے بعد ان کی حالت غیر ہوگئی۔
ڈاکٹروں نے بتایا کہ 50 سالہ شخص ہسپتال لاتے ہوئے ہوش میں نہ آ سکا جبکہ اس کی اہلیہ نے قے کی اور کیمیکل اگل دیا۔
Array