سپین میں مزید 864 ہلاک، لاکھ متاثر
Reading Time: < 1 minuteسپین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد نو ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد میں مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق سپین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 864 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
یورپ میں اٹلی کے بعد سپین وائرس کا سب سے بڑا شکار ہونے والا ملک ہے۔
اٹلی میں ہلاکتیں دس ہزار سے زائد ہیں جبکہ یورپ میں 30 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔
برطانیہ اور فرانس میں دو دو ہزار سے زائد شہری کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔
Array