پاکستان24 عالمی خبریں

دس لاکھ مریض، 53 ہزار ہلاکتیں

اپریل 2, 2020 < 1 min

دس لاکھ مریض، 53 ہزار ہلاکتیں

Reading Time: < 1 minute

کورونا وائرس سے دنیا میں تین ماہ کے دوران 53 ہزار 300 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 10 لاکھ تین ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے 200 کے لگ بھگ ملکوں تک وائرس پہنچا ہے تاہم اس کے شکار افراد صحت یاب بھی ہو رہے ہیں۔

کورونا کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد پوری دنیا میں دو لاکھ چھ ہزار سے زائد ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ 13 ہزار 915 ہلاکتیں یورپی ملک اٹلی میں ہوئی ہیں۔ سپین میں دس ہزار افراد وائرس سے لقمہ اجل بنے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد پانچ ہزار 366 ہے جبکہ فرانس میں چار ہزار 32 اور چین میں تین ہزار 318 افراد اس عالمی وبا کی نذر ہوئے۔

اس وقت امریکہ میں سب سے زیادہ دو لاکھ 28 ہزار افراد میں یہ وائرس منتقل ہوا ہے جبکہ اٹلی میں ایک لاکھ 15 ہزار شہری متاثرہ ہیں۔

سپین میں ایک لاکھ دس ہزار جبکہ جرمنی اور چین میں 81، 81 ہزار مریض عالمی وبا سے لڑ رہے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے