پاکستان24 عالمی خبریں

’لاک ڈاؤن میں دنیا خواتین پر تشدد کر رہی ہے‘

اپریل 6, 2020 < 1 min

’لاک ڈاؤن میں دنیا خواتین پر تشدد کر رہی ہے‘

Reading Time: < 1 minute

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد دنیا بھر میں خواتین پر گھریلو تشدد کے واقعات میں تشویش ناک اضافہ ہوا ہے۔

اتوار کو رات گئے ایک بیان میں عالمی ادارے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہری گھروں میں ہیں اور خواتین کی بہت بڑی تعداد کو ان حالات میں مشکل کا سامنا ہے۔

ایک ویڈیو پیغام جس کا ترجمہ دنیا کی کئی زبانوں میں ریلیز کیا گیا، سیکریٹری جنرل نے دنیا بھر میں حکومتوں پر زور دیا کہ وہ خواتین کے تحفظ کے لیے اقدامات کریں۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ تشدد صرف میدان جنگ تک محدود نہیں۔ ’زیادہ تر خواتین اور لڑکیوں کے لیے بہت بڑا ہے، جہاں وہ اپنے گھروں میں محفوظ رہ سکیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی اور معاشرتی مسائل اور خوف میں اضافہ ہوا۔ اور دنیا میں خواتین پر گھریلو تشدد کے واقعات خطرناک اور تشویش ناک حد تک بڑھے۔

’دنیا بھر میں حکومتوں سے یہ کہتا ہوں کہ وائرس کے خلاف اقدامات میں اس پہلو کو بھی سامنے رکھیں اور خواتین کو تشدد سے بچائیں۔‘

انہوں نے کہا کہ فارمیسیز اور گروسری شاپس میں ایسے الارم کا نظام لگایا جائے جہاں تشدد کا شکار خواتین حکام کو اس حوالے سے خبردار کرتے ہوئے رپورٹ کر سکیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے