یورپ میں وائرس سے 50 ہزار ہلاک
Reading Time: < 1 minuteعالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا میں 70 ہزار ہلاک ہو گئے ہیں جن میں سے 50 ہزار یورپی ملکوں میں لقمہ اجل بنے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق دوسری عالمی جنگ کے بعد تاریخ میں پہلی مرتبہ یورپ میں ڈیڑھ ماہ کے دوران اتنی بڑی تعداد لوگوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔
فروری کے اختتام پر یورپ میں پہنچنے والی وبا نے اٹلی میں سب سے زیادہ 16 ہزار افراد کی جان لی ہے۔
سپین میں 13 ہزار کے لگ بھگ افراد وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوئے جبکہ فرانس میں آٹھ ہزار اور برطانیہ میں چھ ہزار شہری موت کا شکار ہوئے۔
جرمنی میں مرنے والے افراد کی تعداد دو ہزار سے زائد ہے۔
Array