پاکستان24 عالمی خبریں

مس انگلینڈ واپس طبی شعبے میں آ گئیں

اپریل 8, 2020 < 1 min

مس انگلینڈ واپس طبی شعبے میں آ گئیں

Reading Time: < 1 minute

برطانیہ میں سال 2019 کی مس انگلینڈ بھاشا مکھرجی نے کہا ہے کہ وہ اپنا تاج ایک طرف رکھتے ہوئے کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کے لیے اپنے شعبے طب میں واپس آ رہی ہیں۔

برطانوی چینل 24 کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس مس انگلینڈ کے مقابلے میں حصہ لینے کے لیے 24 سالہ جونئیر ڈاکٹر بھاشا مکھرجی نے طبی شعبہ سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

مس انگلینڈ بننے کے بعد انہوں نے گزشتہ سال دسمبر میں فلاحی کام شروع کر دیے تھے۔

رپورٹ کے مطابق بھاشا کو اپنے میڈیکل شعبے کے پرانے ساتھیوں کے پیغامات موصول ہوئے جن میں ان سے کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کی صورتحال میں اپنی خدمات پیش کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔

مس انگلینڈ اس وقت امریکہ میں تھیں جب ان کو برطانیہ کے پلگرم ہسپتال بوسٹن سے یہ پیغامات موصول ہوئے۔

انہوں نے سی این این ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہی وقت ہے کہ وہ اپنے تاج کو ایک طرف رکھ کر اپنے ملک واپس جائیں۔ ’اصل کام تو لوگوں کی خدمت ہی ہے، یہاں بھی وہی کر رہی ہوں اور اب مس انگلیںڈ کے طور پر کام کا وقت آیا ہے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے