پاکستان24 عالمی خبریں

امریکہ ہلاکتوں میں دوسرے نمبر پر، نیویارک میں سوگ

اپریل 9, 2020 < 1 min

امریکہ ہلاکتوں میں دوسرے نمبر پر، نیویارک میں سوگ

Reading Time: < 1 minute

امریکہ کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، اٹلی بدستور پہلے نمبر پر ہے جہاں 18 ہزار کے لگ بھگ افراد وائرس کا شکار ہو کر لقمہ اجل بنے۔

جمعرات کی صبح تک امریکہ میں عالمی وبا سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار 800 ہے جبکہ سپین میں اب تک 14 ہزار 792 اموات ہوئی ہیں۔

فرانس 10 ہزار 870 ہلاکتوں کے ساتھ چوتھا بڑا متاثرہ ملک ہے اور برطانیہ میں اب تک عالمی وبا نے سات ہزار 97 افراد کی جان لی ہے۔

دنیا میں اب تک 88 ہزار 502 انسان وائرس کا شکار ہو کر موت کے منہ میں گئے اور 10 لاکھ سے زائد اس وقت بھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

کورونا ہونے کے بعد صحت مند ہونے والوں کی تعداد تین لاکھ 30 ہزار سے زائد ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک امریکہ کی ریاست نیویارک میں ہلاکتوں کی تعداد نائن الیون کے حملوں میں ہونے والی اموات سے دوگنا سے زیادہ ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ نائن الیون کے حملوں میں نیویارک میں دو ہزار 700 سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے اور کورونا وائرس سے نیویارک میں ہلاکتوں کی تعداد چھ ہزار 200 سے بھی زیادہ ہے۔

نیویارک کے گورنر نے اینڈیو کومو کہا ہے کہ ریاست کے شہری شدید رنج و غم میں ہیں اور ہلاک ہونے والوں کے سوگ میں پرچم سرنگوں رہے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے