نئے میک میں ایپل کا اپنا پروسیسر
ٹیکنالوجی کی عالمی کمپنی ایپل کارپوریشن نے اپنے کمپیوٹرز کے آئندہ سال سے اپنے پروسیسرز اور چپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
روئٹرز کے مطابق اس سے قبل ایپل اپنی ٹیکنالوجی میں انٹیل کمپنی کے پروسیسرز اور چپ استعمال کرتی تھی۔
ایپل کے نئے آئی فون، آئی پوڈ، آئی پیڈ اور میک کمپیوٹرز میں ایسی چپ استعمال ہوں گی جن کے پروسیسرز کمپنی خود بنائے گی۔
ایپل کا پروسیسرز کے لیے انٹیل سے معاہدہ تھا مگر گزشتہ برس کمپنی نے ایک ارب ڈالر کے عوض انٹیل کے شیئرز خرید لیے تھے اور اب مکمل مشین خود تیار کرے گی۔

