متفرق خبریں

’سندھ میں ہسپتال مریضوں سے بھر گئے‘

اپریل 24, 2020

’سندھ میں ہسپتال مریضوں سے بھر گئے‘

پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 13 مریض ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 237 ہو گئی ہے جبکہ سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اگلے 15 دن وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے اہم ہیں اور وہ لاک ڈاؤن سخت کریں گے کیونکہ ان کے صوبے میں ہسپتال مریضوں سے بھر گئے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے ساڑھے گیارہ ہزار کے لگ بھگ کیسز ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 642 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

پاکستان میں اڑھائی ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب بھی ہوئے۔

سب سے زیادہ آبادی والے صوبے پنجاب میں متاثرین کی تعداد چار ہزار 700 سے زیادہ ہے جبکہ سندھ میں تین ہزار 600 افراد میں وائرس پایا گیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے