انڈیا میں لاک ڈاؤن سے غریب بے حال
عالمی خبر رساں اداروں کی جانب سے انڈیا میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے کچی آبادیوں اور غریب شہریوں کی بدحالی کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔

انڈیا کی آبادی ایک ارب 30 کروڑ ہے جس میں سے 50 فیصد سے زائد غربت کے عالمی معیار سے بھی نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن میں ایک کروڑ سے زائد مزدور پیشہ افراد اپنے آبائی علاقوں سے دور بڑے شہروں میں پھنس گئے جہاں وہ کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارتے ہیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پر لاک ڈاؤن کے دوران اقلیتوں کے ساتھ متعصبانہ سلوک اختیار کرنے کا الزام لگتا رہا ہے۔

