بالی وڈ کے نامور اداکار عرفان خان چل بسے
انڈین فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عرفان خان ممبئی کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔
عرفان خان دو برس سے آںت کے کینسر میں مبتلا تھے۔
فلم ساز شوجیت سرکار نے عرفان خان کی موت کی خبر ٹوئٹر پر دی جس کے بعد دنیا بھر کے میڈیا میں یہ شہ سرخیوں میں آ گئی۔ سوشل میڈیا پر ہزاروں صارفین ورسٹائل اداکار کی موت پر صدمے میں ہیں۔

