متفرق خبریں

زین ملک اور گیگی حدید کے ہاں پیدائش متوقع

اپریل 29, 2020

زین ملک اور گیگی حدید کے ہاں پیدائش متوقع

مشہور امریکی ماڈل گیگی حدید اور برطانوی گلوکار زین ملک کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 27 سالہ زین اور 25 سالہ گیگی پانچ برس قبل ملے تھے تاہم دو برس قبل ان کے تعلقات میں دراڑ پڑنے کی خبریں آئی تھیں۔

دونوں نے کبھی تعلق کو چھپانے کی کوشش نہیں کی تاہم شادی کے حوالے سے بھی میڈیا نے اس سے قبل کچھ رپورٹ نہیں کیا تھا۔

گیگی اور زین اس وقت امریکہ میں ایک ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔

گیگی کے آبا و اجداد کا تعلق فلسطین جبکہ زین ملک کا پاکستان سے تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے