متفرق خبریں

بالی وڈ کا المناک ہفتہ: رشی چلے گئے

اپریل 30, 2020

بالی وڈ کا المناک ہفتہ: رشی چلے گئے


انڈین فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رشی کپور 67 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رشی کپور گذشتہ دو برس سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

ان کا انتقال ممبئی میں سر ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن ہسپتال میں ہوا۔ انتقال کے وقت رشی کپور کی اہلیہ اداکارہ نیتو کپور بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔

رشی کپور مرحوم اداکار راج کپور کے بیٹے تھے۔ انہوں نے 1973 میں فلمی میدان میں قدم رکھا۔

رشی کپور نے بطور چائلڈ ایکٹر ‘شری 420’ اور ‘میرا نام جوکر’ میں کام کیا تھا۔

رشی کپور امر اکبر انتھونی، لیلا مجنوں، رفُو چکر، سرگم، قرض، بول رادھا بول، حنا اور دیگر ہٹ فلموں کا حصہ تھے۔

رشی کپور کے بھائی رندھیر کپور نے ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ‘رشی کپور اب اس دنیا میں نہیں رہے۔’

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے