بلجیم کی 100 سالہ خاتون صحت یاب
یورپی ملک بلجیم میں 100 سالہ خاتون کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہو گئی ہیں۔
حکام کے مطابق جولیا ڈیولڈی کو طبیعت خراب ہونے پر دو ہفتے قبل سیرئنگ شہر کے بوئس الایبے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
صحت یاب ہونے پر ڈاکٹروں اور طبی عملے نے ان کو تالیاں بجا کر ہسپتال سے رخصت کیا۔

