شعیب اختر نے چیف جسٹس کے داماد کو وکیل کر لیا
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر کی جانب سے ہتک عزت کا نوٹس ملنے پر چیف جسٹس کے داماد کو اپنے دفاع میں وکیل مقرر کیا ہے۔
ٹوئٹر پر شعیب اختر نے لکھا ہے کہ ان کو پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے ہتک عزت کا نوٹس بھیجا ہے جس کا جواب دینے کے لیے انہوں نے سلمان نیازی کو وکیل مقرر کیا ہے۔
شعیب اختر نے تفضل رضوی کو نااہل کہا تھا۔
واضح رہے کہ سلمان نیازی ایڈووکیٹ چیف جسٹس گلزار احمد کے داماد ہیں۔

