پاکستان پاکستان24

پٹرول، ڈیزل سستا بیچ رہے ہیں: وزیراعظم

مئی 2, 2020

پٹرول، ڈیزل سستا بیچ رہے ہیں: وزیراعظم

پاکستان کے عمران خان نے کہا ہے کہ خطے میں سب سے سستا اور کم قیمت پٹرول اور ڈیزل ان کی حکومت بیچ رہی ہے۔

”ایک مہینے میں ہم نے 30 روپے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 42 روپے کم کی۔ ڈیزل ہمارے کسان اور ٹرانسپورٹرز استعمال کرتے ہیں۔“

سنیچر کو اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جب ڈیزل کی قیمیتیں کم ہوئی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ جہاں جہاں ڈیزل استعمال ہوتا ہے ساری چیزوں کی قیمتوں کو نیچے آنا چاہیے۔

پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں کا موازنہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ‘پاکستان میں پٹرول 81 انڈیا میں 153 اور بنگلہ دیش میں 170 روپے لٹر ہے اسی طرح پاکستان میں ڈیزل 80 اور انڈیا میں 126 روپے لٹر ہے۔

کورونا کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وائرس کی وبا کب تک ختم ہوتی ہے یہ کسی کو معلوم نہیں کیونکہ ابھی تک اس کی ویکسین تیار نہیں ہوئی۔

‘ہمیں کم از کم چھ مہینے یا ایک سال تک کورونا کے ساتھ رہنا پڑے گا۔ اور بڑی حکمت کے ساتھ اس کے ساتھ رہنا پڑے گا۔ جتنا آپ اپنی ذمے داری دکھائیں گے اتنا ہی ہم اس سے بہتر مقابلہ کر سکیں گے۔

 حکومت نے کورونا وائرس کے بحران کی وجہ سے بیروزگار ہونے والے افراد کی مدد کے لیے ایک نیا ویب پورٹل لانچ کیا ہے۔

پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران عمران خان نے بتایا کہ یہ پورٹل ان لوگوں کے لیے ہے جو کہیں نوکری کر رہے تھے اور کورونا بحران کے باعث بیروزگار ہو گئے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے