متفرق خبریں

ڈوبتے بیٹے کو بچاتے ہوئے باپ بھی جان سے گیا

مئی 6, 2020

ڈوبتے بیٹے کو بچاتے ہوئے باپ بھی جان سے گیا

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں باپ بیٹا خان پور ڈیم میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔

تھانہ خانپور پولیس کے مطابق بدھ کی صبح ایبٹ آباد سے راولپنڈی جانے والے باپ بیٹا راستے میں منہ دھونے کے لیے ڈیم کے کنارے رکے، جہاں افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے محرر اعجاز احمد کے مطابق 43 سالہ ندیم ولد مسکین خان سکنہ سوہاوہ راولپنڈی جن کی ایک رہائش ایبٹ آباد میں بھی ہے، اپنے 13 سالہ بیٹے آریان کے ساتھ موٹر سائیکل پر راولپنڈی جا رہے تھے جبکہ دوسرے موٹر سائیکل پر ان کا بھتیجا سوار تھا۔

پولیس کے مطابق بچے کے منہ دھونے کے اصرار پر والد ندیم موٹر سائیکل روک کر اس کو پہاڑی نالے کے قریب لے گئے جہاں پاؤں پھسلنے سے کم سن آریان ڈوب گیا جس کو بچانے کے لیے باپ نے بھی چھلانگ لگا دی۔

پولیس محرر نے بتایا کہ تھانے کو واقعہ کی اطلاع متوفی کے بھتیجے نے دی جو دوسرے موٹر سائیکل پر سوار تھا جس کے بعد ریسیکو 1122 نے نہر سے باپ بیٹے کی نعشیں نکالیں۔

پولیس کے مطابق دونوں نعشیں بعد ازاں لواحقین کے حوالے کی گئیں جو آبائی علاقے لے گئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے