پاکستان پاکستان24

نیو ٹی وی کا لائسنس معطل

مئی 6, 2020

نیو ٹی وی کا لائسنس معطل

پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی چینل نیو نیوز کا لائسنس فوری طور پر معطل کرتے ہوئے نشریات بند کرا دی ہیں۔

پیمرا کے حکم نامے کے مطابق چینل اپنے لائسنس کے ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خبریں اور کرنٹ افیئرز کے پروگرام نشر کر رہا تھا۔

پیمرا کے مطابق نجی چینل کی انتظامیہ کے پاس تفریحی پروگرام کی نشریات کا لائسنس ہے اور ان کو قانون کی خلاف ورزی پر کئی بار نوٹس جاری کیے گئے جس کی تعمیل نہ کی گئی۔

ٹی وی انتظامیہ نے لائسنس کی کٹیگری میں تبدیلی کے لیے پیمرا اور اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا تھا تاہم فیصلے اس کے خلاف آئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے