مراکش کی ہر گلی، سڑک پر ڈرون
عالمی وبا کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کے دوران مراکش میں حکام سڑکوں اور گلیوں کی نگرانی سینکڑوں ڈرونز کے ذریعے کر رہے ہیں۔
غیر ضروری حرکت کرتے شہریوں کو ڈرون سے فوری خبردار کیا جاتا ہے جبکہ ان کی شناخت بھی جاتی ہے۔
حکام کے مطابق 24 گھنٹے پولیس یا سکیورٹی کے ذریعے نگرانی اور شہریوں کو لاک ڈاؤن میں گھروں تک محدود رکھنے آسان نہیں مگر ڈرونز اس کام میں بہت مددگار ہیں جو ایک بڑے علاقے کی براہ راست اور بیک وقت نگرانی کر سکتے ہیں۔

