24 گھنٹوں میں ڈیڑھ ہزار نئے کیسز
پاکستان میں حکام نے تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس کے نئے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق جمعرات کی صبح تک ملک میں وائرس کے کل متاثرین کی تعداد 24 ہزار سے بڑھ چکی ہے جن میں سے چھ ہزار 440 صحت یاب ہوئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 1500 سے زیادہ نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 38 نئی اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 564 ہو گئی ہے۔
خیبر پختونخوا میں 203، پنجاب میں 175 اور سندھ میں 157 مریض وائرس کا شکار ہونے کے بعد وفات پا چکے ہیں۔

