پاکستان

پاکستان میں روزانہ ڈیڑھ ہزار نئے متاثرین

مئی 9, 2020

پاکستان میں روزانہ ڈیڑھ ہزار نئے متاثرین

پاکستان میں حکومت کے اعلان کے بعد آج سینچر سے لاک ڈاؤن کھل گیا ہے اور زندگی معمول پر آ رہی ہے تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے روزانہ ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو رہی ہے۔

سینچر کو جاری کردہ سرکاری بیان کے مطابق ایک دن 1600 سے زائد افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ ملک میں مرنے والے افراد کی تعداد 620 ہو چکی ہے۔

سرکاری ویب سائٹ کے مطابق کورونا سے مزید 24 افرد اپنی زندگی ہار گئے ہیں

خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں جس کے بعد پنجاب اور سندھ میں ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔

پنجاب میں ساڑھے دس ہزار جبکہ سندھ میں ساڑھے نو ہزار مصدقہ کیسز سامنے آئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس پر قابو پا لیا گیا ہے اور حکام کے مطابق نئے کسیز نہ ہونے کے برابر ہیں۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں سخت لاک ڈاؤن ہے اور باہر سے جانے والے کسی بھی شخص کو قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے