انڈین اداکارہ جم میں واپسی کو بے چین
جرمنی میں مقیم انڈین اداکارہ ایلناز زویا نوروزی نے کہا ہے کہ وہ جم میں واپسی کے لیے بے چین ہیں۔
دو ماہ سے زائد قرنطینہ میں گزارنے کے دوران سیکرڈ گیمز سے شہرت پانے والی اداکارہ نے ٹوئٹر پر اپنی تصاویر اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ اپنے جم، لفٹ اور ’ٹو پیکس‘ کی واپسی چاہتی ہیں۔
ایلناز زویا نوروزی جرمنی میں قیام کے دوران ٹوئٹر پر اپنی سرگرمیوں کی تصاویر اور ویڈیوز اپلوڈ کرتی رہتی ہیں۔
وہ گھریلو کام، باغبانی اور گھر کی الماریوں یا دراز کے دروازوں کو درست کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔
زویا کو فلم انڈسٹری میں تاحال بڑی کامیابی نہیں ملی تاہم سیکرڈ گیمز میں ان کی اداکاری کو پسند کیا گیا۔

