ووہان میں 10 دن میں کروڑ ٹیسٹ ہوں گے
چین میں ووہان شہر کے ایک کروڑ دس لاکھ رہائشیوں کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے اور اس کے لیے صرف 10 دن کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔
چین کے میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس پھوٹنے والے شہر ووہان میں حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر شہری کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا کے ٹیسٹ کرانے پر ٹرمپ انتظامیہ کو شدید تنقید کا سامنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ کرانے کی استعداد نہیں بڑھائی جا سکی۔
امریکہ میں وائرس سے 80 ہزار ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ 13 لاکھ سے زائد متاثرین ہیں۔

