پاکستان پاکستان24

پاکستان میں ایک دن میں 2255 نئے کیسز

مئی 13, 2020

پاکستان میں ایک دن میں 2255 نئے کیسز

پاکستان میں سرکاری اعداد وشمار بتاتے ہیں کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی مزید دو ہزار 255 افراد میں تصدیق ہوئی ہے جو اب تک ایک دن میں نئے کیسز کا ریکارڈ ہے۔

سرکاری طور پر جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ روز ملک میں 31 نئی ہلاکتیں بھی ہوئیں جس کے بعد وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 737 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں اب تک 34 ہزار 334 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے آٹھ ہزار 812 صحتیاب ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں وائرس سے 13 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ سندھ میں یہ تعداد ساڑھے بارہ ہزار سے زیادہ ہے۔

خیبر پختونخوا میں پانچ ہزار سے زائد جبکہ بلوچستان میں دو ہزار 123 افراد کورونا کی وجہ سے بیمار ہوئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے