’چینی صدر سے بات نہیں کرنا چاہتا‘
Reading Time: < 1 minuteامریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے کہ اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 1800 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں وائرس کا شکار ہو کر مرنے والوں کی تعداد 86 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ 14 لاکھ سے زائد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائرس پھیلنے کے معاملے پر ایک بار پھر چین کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی جنپنگ ان کے دوست ہیں جن کے ساتھ ان کے اچھے تعلقات ہیں مگر اس وقت ان سے بات نہیں کرنا چاہتے۔
واضح رہے کہ چین میں وائرس پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ملک میں صنعتوں کی پیدوار بھی بحال ہو چکی ہے تاہم وائرس پھوٹنے کے علاقے ووہان میں حکام کو خدشات ہیں کہ نئی لہر آ سکتی ہے جس کی وجہ سے ایک کروڑ دس لاکھ افراد کو کورونا کے ٹیسٹ کرانے کے لیے کہا گیا ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد تین لاکھ سے بڑھ چکی ہے۔ امریکہ کے بعد برطانیہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 33 ہزار 693 اموات ہوئی ہیں۔