پاکستان24 عالمی خبریں

جرمنی میں لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرے

مئی 16, 2020 < 1 min

جرمنی میں لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرے

Reading Time: < 1 minute

امریکہ کے بعد جرمنی میں بھی سینکڑوں شہریوں نے لاک ڈاؤن اور سماجی فاصلے کے اصولوں کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔

مظاہرے ملک کے تین بڑے شہروں برلن، میونخ اور شٹٹگارت میں ہوئے جہاں حکومت سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب سنیچر کو جرمن پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ چانسلر اینجلا مرکل کے دفتر کے سامنے رکھے گئے ایک علامتی قبر کے کتبے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

پولیس کے بیان کے مطابق لاک ڈاؤن اور سرکاری پالیسی سے اختلاف کرنے والے بعض افراد نے جرمن چانسلر کے دفتر کے سامنے ایک علامتی قبر کا کتبہ رکھا اور اس کے ساتھ پھول اور شمعیں روشن کی گئیں۔

کتنے پر تحریر میں ’آزادی صحافت، آزادی اظہار، نقل و حرکت اور اکھٹا ہونے کی آزادی۔ جمہوریت 1990 تا 2020‘۔ لکھا ہوا تھا جس کا مطلب ہے کہ ملک میں 1990 کے بعد سے ملنے والی یہ ان جمہوری روایات کی موت ہو چکی ہے۔

علامتی کتبے پر فیس ماسک بھی باندھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ جرمنی میں یورپ کے دوسرے ملکوں کے مقابلے میں کورونا وائرس سے کم ہلاکتیں ہوئی ہیں اور اس کی وجہ بروقت سخت اور غیر معمولی لاک ڈاؤن کو قرار دیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ میں بھی شہریوں کی ایک بڑی تعداد لاک ڈاؤن کے خلاف سڑکوں پر نکلی ہے اور چھوٹے کاروبار کو بچانے کے لیے نرمی کا مطالبہ کر رہی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے