پاکستان پاکستان24

پاکستان میں 40 ہزار سے زائد کورونا متاثرین

مئی 17, 2020

پاکستان میں 40 ہزار سے زائد کورونا متاثرین

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 40 ہزار 151 تک جا پہنچی ہے جبکہ ایک دن میں مزید 39 افراد ہلاک ہوگئے، اموات کی تعداد 873 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1352 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 14 ہزار 584 ، سندھ میں 15 ہزار 590، خیبر پختونخوا میں 5 ہزار847، بلوچستان میں 2 ہزار 544، گلگت بلتستان میں 527، اسلام آباد میں 947 جبکہ آزاد کشمیر میں 112 کیسز ہیں۔


ترجمان کے مطابق ملک بھر میں اب تک 3 لاکھ 73 ہزار 410 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 175 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 ہزار341 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 339 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 39 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 873 ہوگئی۔ سندھ میں 268، پنجاب میں 252، خیبر پختونخوا میں 305، گلگت بلتستان میں 4، بلوچستان میں 36 اور اسلام آباد میں 7 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اب تک 745 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 8680 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے