پاکستان24 عالمی خبریں

چینی ویکسین پوری دنیا کے لیے ہوگی: صدر شی

مئی 18, 2020 < 1 min

چینی ویکسین پوری دنیا کے لیے ہوگی: صدر شی

Reading Time: < 1 minute

چین کے صدر شی جنپنگ نے کہا ہے کہ اگر ان کا ملک عالمی وبا کورونا کے علاج کی کوئی ویکسین تیار کرتا ہے تو وہ پوری دنیا کے انسانوں کے لیے ہوگی۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے پیر کو عالمی ادارہ صحت کی  ہیلتھ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘تحقیق اور تیاری کے بعد چین کی ویکسین استعمال میں آتی ہے تو یہ پوری دنیا کے لیے ہوگی۔’

انہوں نے چین کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف عالمی فنڈ کے لیے دو ارب ڈالر امداد دینے کا اعلان بھی کیا۔

”چین وبا کے خلاف عالمی کوششوں میں تعاون کے لیے دو سال کے عرصے میں دو ارب ڈالر کی امداد دے گا۔“

صدر شی نے کہا کہ ‘چین کے اس اقدام کا مقصد ترقی پذیر ممالک کے لیے سستی اور قابل رسائی ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔’

چینی صدر نے کہا کہ ‘چین نے کورونا وائرس کے حوالے سے بروقت معلومات کا تبادلہ کیا اور اس حوالے سے اس کا رویہ ہمیشہ سے ذمہ دارانہ اور شفاف رہا ہے۔’

‘چین کورونا وائرس کے حوالے سے عالمی تحقیقات کی حمایت کرتا ہے تاہم اسے قبل اس وبا پر قابو پانا ضروری ہے۔’

عالمی ادارہ صحت کی ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کا سالانہ اجلاس تاریخ میں پہلی بار آن لائن یا ویڈیو لنک کے ذریعے ہو رہا ہے جس میں یورپی یونین کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد پر غور کیا جائے گا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی وبا پر دنیا بھر کے ملکوں کے ردعمل کا غیر جانبدارانہ، آزادانہ اور جامع طریقے سے جائزہ لیا جائے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے