دنیا میں ایک دن میں وائرس کے ریکارڈ کیسز
اقوام متحدہ کے ادارے عالمی ادارہ صحت یا ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ دنیا میں کورونا وائرس کے ایک دن میں نئے کیسز کا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔
ادارے کے مطابق منگل کو دنیا بھر میں ایک لاکھ چھ ہزار 616 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔
دنیا میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ سے بڑھ چکی ہے جبکہ تین لاکھ 28 ہزار سے زائد مریض انتقال کر چکے ہیں۔
امریکہ وائرس سے متاثرہ دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے جہاں 15 لاکھ سے زائد مریض ہیں اور 93 ہزار سے زائد اموات رپورٹ کی گئی ہیں۔
برطانیہ میں اموات 35 ہزار سے بڑھ چکی ہیں۔
ادھر امریکی صدر ٹرمپ نے چین کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نااہلیت کی وجہ سے دنیا میں کورونا کے باعث اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کا قتل ہوا۔

