پاکستان میں ایک دن میں ریکارڈ 50 ہلاکتیں
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ریکارڈ 50 اموات ہوئی ہیں جبکہ دو ہزار 603 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جمعے کی صبح جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس متاثرین کی کُل تعداد 50 ہزار سے بڑھ چکی ہے اور مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہے۔
پاکستان میں سب سے زیادہ اموات صوبہ خیبر پختونخوا میں ہوئیں جن کی تعداد 365 ہے جبکہ صوبے میں متاثرین کی تعداد سات ہزار 155 ہیں۔
سندھ میں کیسز کی تعداد باقی صوبوں سے زیادہ 19 ہزار 924 ہے جبکہ ہلاکتیں 336 ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کے بڑے صوبے پنجاب میں کل 18 ہزار 455 افراد میں کورونا مثبت آیا اور 310 اموات ہوئی ہیں۔
بلوچستان میں متاثرین تین ہزار 74 جبکہ 39 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد ایک ہزار 326 جبکہ 12 اموات رپورٹ کی گئی ہیں۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں متاثرین 158 اور صرف ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ گلگت بلتستان میں 602 متاثرین جبکہ چار افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

